Advertisement

ثابت قدم رہیں گے، حماس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

ثابت قدم رہیں گے، حماس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ثابت قدم رہیں گے، حماس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

نیتن یاہو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حماس کو ختم نہ کیا تو دوبارہ 7 اکتوبر ہوسکتا ہے، ہم جنگ کے نازک مرحلے پر ہیں، ثابت قدم رہیں گے، حماس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے پُرعزم ہیں، اسرائیلی باشندوں کی حفاظت کیلئے شام اور لبنان میں سیکیورٹی زون قائم کیے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عوامی دباؤ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اب تک 1 لاکھ 38 ہزار اسرائیلی شہری غزہ جنگ بندی کی پیٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں، جن میں 1 لاکھ 27 ہزار 255 عام شہری اور 11 ہزار 179 فوجی اہلکار شامل ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار مرتبہ اجتماعی قتل عام کیا گیا جس کے نتیجے میں 51 ہزار 65 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 18 ہزار سے زائد فلسطینی بچے 12 ہزار 400 سے زائد خواتین شامل ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 1 ہزار 402 ارکان، 113 شہری دفاع کے کارکنان، 211 صحافی اور 748 سیکیورٹی اہلکار اور 13ہزار طلبا اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید کیے جاچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version