لندن: پاکستان ہائی کمیشن کے باہر بھارتی انتہا پسندوں کا احتجاج، برٹش پاکستانیوں کا بھرپور جواب

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے منظم کیے گئے احتجاجی مظاہرے کو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے زبردست قوت اور اتحاد سے زمین بوس کر دیا۔
برٹش پاکستانیوں نے نہ صرف احتجاج کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ ملی نغموں، قومی ترانوں اور پرجوش نعروں کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ہائی کمیشن کے باہر جمع ہو کر بھارت کی آبی جارحیت، کشمیر پر مظالم اور خطے میں دہشت گردی کے اقدامات کے خلاف آواز بلند کی۔
مظاہرین نے آبی دہشت گردی نامنظور، ہندوستان بین الاقوامی دہشت گرد جیسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن سے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
مظاہرین نے پاکستان، افواجِ پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ٹی از فینٹاسٹک جیسے نعروں سے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
برٹش پاکستانیوں کے اس پرامن مگر مؤثر احتجاج نے یہ واضح پیغام دیا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں پاکستان مخالف ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مظاہرے کے دوران ملی ترانوں کی گونج، اتحاد و یگانگت کی علامت بن گئی اور پاکستانی پرچموں کی بہار نے ماحول کو حب الوطنی سے سرشار کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

