Advertisement

25 سال قبل بھارتی فوج نے مجاہدین کے بھیس میں سکھوں کا قتل عام کیا، گرپتونت سنگھ

25 سال قبل بھارتی فوج نے مجاہدین کے بھیس میں سکھوں کا قتل عام کیا، گرپتونت سنگھ

25 سال قبل بھارتی فوج نے مجاہدین کے بھیس میں سکھوں کا قتل عام کیا، گرپتونت سنگھ

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے مکروہ چہرے کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ بل کلنٹن کی آمد پر چھتیس سنگھ پورا کا فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، بھارتی فوج نے مجاہدین کے بھیس میں سکھوں کا قتل عام کیا اورلاشوں پر’’جے ہند‘‘ کے نعرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ 25 سال قبل بی جے پی کے وزیراعظم واجپائی کے دور میں چھتیس سنگھ پورہ کا سانحہ ہوا، اس وقت امریکی صدر بل کلنٹن بھارت کے دورے پرآ رہے تھے، بل کلنٹن کی بھارت میں موجودگی کے وقت 5 مقامی افراد کو پاکستانی دہشت گرد قرار دے کر قتل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 2006 میں سی بی آئی نے تسلیم کیا کہ مارے گئے پانچوں مقامی افراد بے گناہ تھے، گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا کپتان راٹھور کئی سال تک مفرور رہنے کے بعد مجھے امریکا میں ملا اور سانحہ چھتیس سنگھ پورہ کے ہوشربا انکشافات کیے۔

کیپٹن راٹھور نے انکشاف کیا کہ 20 مارچ 2000 کوبھارتی فوج کو چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کو مارنے کے احکام ملے، میں بھارتی فوج کے فائرنگ اسکواڈ کی قیادت کررہا تھا۔

اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں مظفرآباد اور آزاد کشمیر میں بھیس بدل کرخفیہ مشن پر تھا، چھتیس سنگھ پورہ میں ہم مجاہدین کے روپ میں پہنچے، بی جے پی حکومت بل کلنٹن کو یہ باور کرانا چاہتی تھی کہ پاکستان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا ہے، ہمیں حکم دیا گیا کہ چھتیس سنگھ پورہ کے تمام سکھوں کو قتل کرنا ہے۔

کیپٹن راٹھور کا کہنا تھا کہ راشٹریہ رائفل کے بریگیڈیئر جے ایس نے آپریشن کو لیڈ کیا، 20 مارچ کی شام کو ہم نے گاؤں کے 35 سکھوں کو ایک دیوار کے ساتھ کھڑا کردیا۔

Advertisement

کیپٹن راٹھور نے مزید انکشاف کیا کہ ہمیں حکم دیا گیا کہ کوئی بھی سکھ زندہ نہیں بچنا چاہیے اس لئے سکھوں پر گولیاں برسانا شروع کردیں، یہاں تک کہ مرجانے والے سکھوں پر دوبارہ گولیاں برسائیں اورقتل عام کے بعد ’’جے ہند‘‘ کے نعرے لگائے۔

Advertisement

گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق کیپٹن راٹھورنے بتایا کہ بھارتی فوج نے ثبوت مٹانے کیلئے اس فائرنگ اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو باری باری قتل کردیا لیکن میں امریکا آنے سے پہلے یورپ گیا، پھر وہاں سے جان بچا کر نکلا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version