Advertisement

نیا پوپ کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے، انتخاب 2 ہفتے بعد متوقع

ویٹی کن: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھرکے 1.39 ارب کیتھولک عیسائیوں کےنئے روحانی پیشوا کے لیے سر جوڑ لیے گئے۔

نیا پوپ کون ہوگا؟ انہیں منتخب کرنے کے لیے تمام وہ 138 کارڈینلزجن کی عمر 80سال سے کم ہے اورجنھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ دینے کا حق حاصل ہے جلد ویٹی کن میں جمع ہونگے۔

ان 138 کارڈینلز میں سے اکثریت کو پوپ فرانسس نے اپنی زندگی میں خود مقرر کیاتھا۔نیا پوپ کون ہوسکتاہے اس سلسلے میں فرانسس کے انتقال کے بعدکئی نام زیرِغور ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

 گھانا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل پیٹرٹرکسن سابق سربراہ برائے انصاف و امن کونسل،ایک متوازن نظریات رکھنے والے قدامت پسند رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

 فلبپائن سے تعلق رکھنے والے کارڈینل لوئس ٹیگلے غربت کے خاتمے اورسماجی انصاف پرزوردیتے ہیں اور پوپ فرانسس کے ویژن کے قریب ترخیال کیے جاتےہیں۔

Advertisement

ہنگری کے کارڈینل پیٹرایرڈو ایک اورروایتی قدامت پسند اور مشرقی عیسائیوں کے ساتھ مکالمے کے حامی ہیں۔

ویٹی کن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ اٹلی سے تعلق رکھنے والے کارڈینل پیتروپرولین سفارتی تجربہ رکھتے ہیں جنہیں مضبوط امیدوار سمجھاجارہاہے۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے کاڈینل ماتیوزپی سماجی ہم آہنگی کے داعی ہیں جبکہ پشپوں کے سنود کے سیکریٹری جنرل اور پوپ فرانسس کے قریبی متمد مالٹا کے کارڈینل ماریو کریخ بھی مضبوط امیدواہیں۔

نئے پوپ کے انتخاب کےلئے اجلاس  اگلے 2سے 3 ہفتوں میں متوقع ہے۔اس وقت  دنیا بھر میں پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد 9 روزہ سوگ منایا جارہاہے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version