Advertisement

مودی سرکار کو پہلگام ڈرامے کا سچ عیاں ہونے کا خوف لاحق، فسطائیت پراتر آئی

بھارتی مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے خلاف بھارتی ہندو بھی بول اٹھے

آئینہ دکھانے پرمودی سرکار طیش میں آگئی، پاکستانی میڈیا نے پہلگام واقعے کا ڈرامہ بری طرح بے نقاب کردیا جس پر بھارتی حکومت فسطائیت کا شکار ہوگئی۔

مودی اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل کی پالیسی بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کی مصداق بھارتی حکومت اپنے ہی ملک کے یوٹیوبرز کو دھمکیاں دینے لگی۔

پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی بیانیے کو دفن کر دیا جس کے بعد کچھ بھارتی میڈیا ہاؤسز نے بھی مودی سرکار کی بیانیے کی مخالفت شروع کردی ہے۔

فسطایت کا شکار مودی سرکار نے پاکستانی یوٹیوبرز اور میڈیا کے یوٹیوب چینلز کو تو بند کردیا مگر ایسے بھارتی چینلز اور یوٹیوبرز جو حکومتی بنانیے کی مخالفت کررہے ہیں انہیں بھی دباؤ میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے، پہلگام واقعے سے متعلق سخت سوالات پر بھارتی حکومت کی چیخیں نکل گئیں۔

پاکستانی میڈیا کی جاندار اور موثر حکمت عملی کے سبب  بی جے پی حکومت کو پہلگام ڈرامے کا  سچ عیاں ہونے کا خوف لاحق ہوگیا ہے۔

سینسرشپ کے ذریعےعالمی تنقید چھپانے کی ناکام کوشش جاری ہے اور پہلگام واقعے سے متعلق کھڑی کی گئی جھوٹ کی دیوار لرزنے لگی ہے۔

پاکستانی میڈیا نے بھارت کی جعلی جنگی مہم کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو بھارت تلملا اٹھا۔ کشمیر میں غیر جانبدار اور آزاد تحقیقات ناگزیر ہوچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version