Advertisement

اتراکھنڈ میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

اتراکھنڈ میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے گنگا نانی میں تکنیکی مسائل کے باعث بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کا ایک ہیلی کاپٹر مشکوک حالات میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ علاقہ علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے، جس کے باعث شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں علیحدگی پسندوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 6 افراد سوار تھے جن میں سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں، تاہم جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے بھارتی فضائیہ میں حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں، بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے، بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی خطرات، فلوٹیلا نے سفر جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 69 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی
بوئنگ نے مقبول مگر متنازع 737 میکس کی جگہ نیا طیارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا
غزہ امن معاہدہ، اب صرف حماس کے جواب کا انتظار ہے، صدر ٹرمپ
صدر ٹرمپ کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبہ
نیتن کا ٹرمپ امن منصوبے سے انحراف، فلسطینی ریاست پر عدم اتفاق کا بیان داغ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version