Advertisement

بھارتی جارحیت؛ غیور سکھوں کا بھارت کے خلاف کھڑے ہونے کا اعلان

بھارتی جارحیت؛ غیور سکھوں کا بھارت کے خلاف کھڑے ہونے کا اعلان

امرتسر: بھارتی جارحیت کے خلاف غیور سکھوں نے بھارت کے خلاف کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔

بھارتی پنجاب کے غیور سکھوں نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی جانب سے مبینہ فالس فلیگ آپریشنز کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی سازش کے خلاف شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف اس سازش کو بے نقاب کریں گے بلکہ اس کی بھرپور مزاحمت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مودی حکومت پاکستان پر الزام تراشی اور اپنی بین الاقوامی ساکھ بچانے کے لیے بھارتی پنجاب کو جنگی عزائم کا میدان بنانا چاہتی ہے تاہم سکھ برادری نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی سرزمین کو مودی کے جعلی حملوں، جھوٹے بیانیوں اور فالس فلیگ آپریشنز کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بھارتی سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی اپنے مذموم مقاصد کے لیے پنجاب کو استعمال کر رہا ہے لیکن ہم اس گھناؤنی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Advertisement

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بھارت نے پنجاب کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا تو سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ برادری مودی حکومت کی جنگی چالاکیوں اور من گھڑت الزامات کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے اور اب وہ اس سازشی کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔

ماہرین کے مطابق مودی سرکار کے جنگی بیانیے کو خود بھارت کے اندر سے مزاحمت کا سامنا ہے جو اس کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version