Advertisement

پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

بھارتی بیانات دشمنی پر مبنی ذہنیت کا عکاس، پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام

پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارت میم اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافے سے متعلق سوالات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت تمام شہریوں کا تحفظ کرے،خواہ ان کا مذہب کچھ بھی ہو، مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر، امتیازی سلوک، اور ریاستی سرپرستی میں نشانہ بنانا بین الاقوامی برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فوج اور مذہب کا خطرناک امتزاج، خطے کے امن کے لیے خطرہ

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذہبی نفرت کو سیاسی یا نظریاتی مقاصد کے لیے جان بوجھ کر بھڑکانا بین الاقوامی انسانی حقوق کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مذہبی منافرت کو بھڑکانا بین المذاہب ہم آہنگی اور علاقائی استحکام کے امکانات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہسپانوی پارلیمنٹ کا بڑا اقدام ، اسرائیل پر پابندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی
غزہ امن معاہدے پر اتفاق رائے کسی بھی وقت ممکن ، ترک وزیر خارجہ پُر امید
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلئے دعا کا بہانہ ،درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version