Advertisement

یورپی معیشت خطرے میں، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے ساتھ جاری تجارتی تنازع میں شدت لاتے ہوئے یکم جون 2025 سے یورپی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری کیا۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت کرنا انتہائی مشکل ثابت ہوا ہے۔ ان کے مطابق، یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی تجارتی رکاوٹیں، ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT)، کارپوریٹ جرمانے، اور امریکی کمپنیوں کے خلاف مبینہ غیر منصفانہ قانونی اقدامات نے امریکہ کو سالانہ 25 ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں: میں 8 سال تک امریکا کا صدر رہوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ ہماری بات چیت تعطل کا شکار ہے اور کوئی نتیجہ خیز پیش رفت نہیں ہو رہی، اس لیے میں تجویز دے رہا ہوں کہ یکم جون سے یورپی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے۔

Advertisement

ٹرمپ نے یہ وضاحت بھی کی کہ امریکہ میں تیار کردہ اشیاء پر یہ ٹیرف لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف وہ درآمدی اشیاء متاثر ہوں گی جو یورپی یونین سے امریکہ لائی جائیں گی۔

یہ تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اپریل 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ 20 فیصد جوابی ٹیرف کو چند ہفتوں بعد ہی منسوخ کر دیا گیا تھا، جس سے دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی تعلقات مزید پیچیدہ ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version