Advertisement

بھارتی ہندوؤں نے مودی کے فالس فلیگ کا پردہ چاک کردیا

بھارتی ہندوؤں نے مودی کے فالس فلیگ کا پردہ چاک کردیا

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی ہندوؤں نے مودی کے فالس فلیگ کا پردہ چاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھر سمیت بھارت سے بھی مودی کے فالس فلیگ کے خلاف آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ہندوؤں نے مودی کے جھوٹے ڈرامے کو مسترد کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی ہندو خاتون میناکشی بالی نے پہلگام حملے کو مودی حکومت کا ایک منصوبہ بند فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔

بھارتی خاتون نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کا مقصد عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا تھا، اب دیش میں بہار کے انتخابات آرہے ہیں اس لیے کشمیر میں حملہ کر کے اصل حقیقت کی پردہ پوشی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی تو بولتا تھا کہ ہماری فوج اتنی طاقتور ہے کہ کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، پھر یہ دہشت گرد کیسے آ گئے؟ ہندوؤں کو مار کر مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرا کر مودی اس سازش سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ؛ عالمی میڈیا پر بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی کے چشم کشا انکشافات

خاتون کے مطابق وقف قانون بھی صرف مسلمانوں کی جائیداد ہڑپنے کے لیے ہے، بھارتی مسلمانوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف امتیازی قوانین بنا کر ہندو ووٹ بینک مضبوط کیا جا رہا ہے۔

بھارتی خاتون نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر مودی ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اکسا رہا ہے، مودی تو اڈانی اور امبانی کے غلام ہیں، ایئرپورٹ بیچ دیا، تیل بیچ دیا، اس ملک کی ہر چیز بیچ دی، اگر ہم خاموش رہے تو یہ ظلم دلتوں، اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقوں تک پھیل جائے گا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی عوام کو بھی سمجھ ہے کہ حملہ بہار انتخابات سے قبل کیا گیا تاکہ کشمیر میں کشیدگی بڑھا کر سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے، اگر بھارتی فوج واقعی باصلاحیت ہے تو دہشت گرد اتنی گہرائی تک حملہ کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ سیکیورٹی کی بڑی ناکامی ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ مودی سرکار ہندوؤں کو قتل کروا کر مسلمانوں پر غداری کا الزام لگاتی ہے تاکہ عوام میں نفرت پھیلا کر ووٹ حاصل کیے جا سکیں، بھارت میں اب دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنانے کی تیاری ہو رہی ہے اور یہ صرف مسلمانوں تک محدود نہیں رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version