Advertisement

روسی صدر یوکرینی ہم منصب سےمذاکرات کیلئے تیار

روسی صدر یوکرینی ہم منصب سےمذاکرات کیلئے تیار

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرینی ہم منصب صدر وولودیمیر زیلنسکی سےمذاکرات کیلئےتیار ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان  کے مطابق پہلے وفود کےدرمیان مذاکرات کےنتائج ضروری ہیں، روسی صدرکی خواہش ہےکہ یوکرینی ہم منصب کےساتھ گفتگوہو۔

روسی مذاکراتی ٹیم استنبول روانہ ہوگئی ہے، جہاں 2 جون کوماسکوکیف وفود کی سطح پرمذاکرات متوقع  ہیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماسکویوکرینی وفد کوامن کامسودہ اورجنگ بندی تجاویزپیش کرےگا، جبکہ روس اوریوکرین نے اپنےاپنےامن منصوبےتحریری طورپرپیش کرنےپراتفاق کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین روس کےساتھ استنبول مذاکرات میں شرکت سےگریز کرنے لگا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی: یوکرینی صدر

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی تجاویزپرمبنی دستاویزموصول نہیں ہوئی ہیں۔

یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات سےپہلےروس کی نیت واضح ہونی چاہیے، مذاکراتی وفد کواختیار دینے سے پہلےروسی تجاویزدرکارہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین نے 2 جون کےمذاکرات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔

 واضح رہے کہ روس اوریوکرین کےدرمیان پہلےمذاکرات 16 مئی کو ہوئے تھے جس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ روس کاپہلےمذاکراتی دور کیلئےجونیئروفد بھیجنایوکرین کی توہین تھی، روس کی مجوزہ شرائط غیرحقیقی اورناقابل قبول ہیں، یوکرین جنگ ختم کرناچاہتاہے، 30 سےلےکر100دن کی جنگ بندی پرتیارہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version