بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

مظفرآباد: پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوابی وار پر بھارت نے ہاتھ کھڑے کر دیے، پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈرا لہرا کر اپنی شکست کو تسلیم کر لیا تاہم پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بزدلانہ وار کے بعد بھارت کو شکست،5بھارتی طیارے ایک ڈرون اور فوجی بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے 6مقامات بہالپور، کوٹلی، مظفر آباد سمیت دیگر علاقوں میں فضا سے میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید، خاتون اور مرد سمیت متعدد افراد زخمی ہیں۔
جواب میں پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے ایک ڈرون مار گرائے،متعدد فوجی نتصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا، تاہم صبح ہوتے ہی بھارت نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News