Advertisement

پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا، نیویارک ٹائمز

پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا، نیویارک ٹائمز

پاکستان  کیخلاف گودی میڈیا کی جھوٹی میڈیا کیمپین پر بین الاقوامی ہزیمت کا سلسلہ جاری ہے اور نیویارک ٹائمز سمیت دنیا بھر کے بڑے اخبارات بھی اس جھوٹ کے خلاف بول اٹھے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا، اور جھوٹی خبروں کے ذریعے بھارتی فوج کی زبر دست کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے حملوں میں پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو نہ صرف نشانہ بنایا بلکہ بھارتی فوج نے 2 پاکستانی لڑاکا طیارے بھی مار گرائے اور ساتھ ہی کراچی کی بندرگاہ کے ایک حصے کو دھماکے سے اڑا دیا۔

نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی معلومات کا کوئی بھی حصہ درست نہیں تھا، پاکستان کیخلاف گمراہ کن ویڈیو فوٹیج اور مصنوعی ذہانت سے ہیرا پھیری کر کے جھوٹ پھیلایا،  گیا، اس میں بھارتی میڈیا کےمین اسٹریم چینلز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گودی میڈیا کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارتی صحافی نے سب سچ اُگل دیا

Advertisement

نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارتی میڈیا کو خبروں کو بریک کرنے کی دوڑ کا بخار چڑھ گیا، اور غیر سنجیدہ رویہ اپناتے ہوئے بھارتی اینکرز اور مبصرین نے دوجوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کے لیے چیئر لیڈرز کا کردار کیا،  کچھ مشہور بھارتی ٹی وی چینلز نےقوم پرستی کےجوش کی آڑ میں من گھڑت کہانیاں نشر کیں۔

نیو یارک ٹائمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی خبر رساں اداروں نے تو پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبر بھی نشر کر دی،  بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوتوں کے حملے کی جگہ کی نشاندہی کیلئے تفصیلی نقشے بھی دکھائے، کراچی پر بھارتی بحریہ کے حملے کی کہانی بھی بڑے پیمانے پر پھیلائی گئی۔

 نیو یارک ٹائمز کے مطابق فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ Alt News نے انکشاف کیا کہ آج تک اور نیوز 18 جیسے بڑے چینلز نے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

دفاعی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا یہ رویہ علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، جعلی خبروں کے اس سیلاب سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، غلط معلومات کے پھیلاؤ سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور نیوکلیئر اسکیلیشن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

سیاسی ماہرین نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے آنے کے بعد سے آزاد صحافت زوال پذیر ہو گئی ہے جبکہ میڈیا پر دباؤ بڑھ چکا ہے، غیر ملکی صحافتی اداروں پر بھی بھارتی حکومت کا دباؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور بین الاقوامی تنقید میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version