Advertisement

حماس کا ٹرمپ کو خیر سگالی کا پیغام، مغوی امریکی نوجوان کو رہا کردیا

حماس کا ٹرمپ کو خیر سگالی کا پیغام، مغوی امریکی نوجوان کو رہا کردیا

فلسطین کی مزاحمت کار تنطیم حماس نے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے امریکی نوجوان شہری کو خیرسگالی کے طور پر رہا کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے مغوی بنائے گئے 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو پیر کے روز رہا کر کے ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

حماس کے سینئر رہنما نے کہا کہ امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ دورے سے قبل خیر سگالی کے طور پر 21 سالہ ایڈن کو رہا کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیگر مغویوں کی رہائی امداد کی بحالی کے بعد ہی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے اکتوبر 2023 میں 251 یہودیوں کو اغوا کیا تھا جس میں سے 59 اب تک غزہ میں ہیں اور 24 کے بارے میں امکان ہے کہ وہ اب بھی زندہ ہیں۔

اسرائیل نے امریکی نژاد شہری کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے الیکزینڈر کو محفوظ راستہ فراہم کیا اور یہ رہائی جنگ بندی کے نتیجے میں عمل میں نہیں آئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکزینڈر کی رہائی کے حوالے سے امریکی صدر نے پہلے ہی خوش خبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ منگل کو مشرق وسطیٰ کے دوسرے دورے سے قبل ایک اچھی خبر ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
اسرائیل نے دو سالہ جنگ میں نابلس کے کتنے علاقے پر قبضہ کیا؟ ہوشربا انکشاف
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version