Advertisement

بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں مسلسل شرمناک ناکامیوں کا سامنا

بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں مسلسل شرمناک ناکامیوں کا سامنا

بھارتی فضائیہ کو حالیہ مہینوں میں تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں مسلسل شرمناک ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے نہ صرف اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ اس کی دفاعی تیاریوں کی قلعی بھی کھول دی ہے۔

بھارتی فضائیہ مختلف حادثات، تکنیکی خرابیوں اور ناقص تربیت جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے جس کا اعتراف خود بھارتی عسکری ماہرین اور ذرائع ابلاغ بھی کرچکے ہیں۔

گزشتہ دو برسوں میں بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی اور تربیتی طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔ 2 اپریل 2025 کو جام نگر کے قریب ایک جگوار لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔

اس سے قبل 7 مارچ 2025 کو ایک ہی دن میں دو بڑے فضائی حادثات نے فضائیہ کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

نومبر 2024 میں آگرہ کے قریب مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوا جب کہ اکتوبر 2024 میں بہار میں اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے دوران شدید نقصان سے دوچار ہوا۔

جون 2024 میں ناسک، مہاراشٹرا میں سخوئی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جب کہ 3 اپریل 2024 کو لداخ میں ایک آپریشنل تربیتی مشن کے دوران اپاچی ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا۔

Advertisement

اسی طرح 12 مارچ 2024 کو راجستھان میں لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ کریش ہوا اور 13 فروری 2024 کو مغربی بنگال میں ہاک ایم کے-132 تربیتی طیارہ تباہ ہوا۔

Advertisement

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب 6 اور 7 مئی کو ہونے والے فضائی جھڑپ میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے مار گرائے جن میں 3 جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کے لیے شدید خفت کا باعث بنا اور اس کی دفاعی صلاحیتوں پر کاری ضرب ثابت ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version