Advertisement

پہلگام واقعہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ، حقائق منظر عام آنے پر بھارت حواس باختہ

پہلگام واقعہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ، حقائق منظر عام آنے پر بھارت حواس باختہ

پہلگام واقعہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ، حقائق منظر عام آنے پر بھارت حواس باختہ

بھارت کو ماضی کی طرح اس بار بھی منہ کھانی پڑی ہے، مودی سرکار نے پہلگام واقعے کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ رچایا، تاہم حقائق منظر عام پر آنے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے پر الزامات کے بجائےحقائق بیان کرنے پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان نے ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار کر دیے، جس کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت حقائق کی بجائےالزامات درالزامات کی سیاست کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کی درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کیے تھے، تاہم حقائق منظر عام آنے کانگریس لیڈران کو پر بی جے پی کے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے  شدید تنقید اور دھمکیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر وجے ودیتیوار نے پہلگام حملے کے بعد بی جے حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پرشدید تنقید کی تھی، بھارتی سول سوسائٹی اور کئی اپوزیشن رہنماؤں نے بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھائے دیے۔

بھارتی میڈیاپہلے بھی حقائق چھپانے کےلیے سچ بولنے والی آوازوں پر پابندیاں لگا چکا ہے، پہلگام حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے پاکستان کے کئی چینلز اور سوشل میڈیااکاؤنٹس پر پابندی لگادی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حقائق کا سامنا کرنے کی بجائے بھارت اختلافی آوازوں پر ظلم و ستم میں مصروف ہے، بھارت کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق  بیان کیے ہیں، مودی سرکار کوحقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرکے اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version