سائنسدانوں کی 99 ملین سال پرانے عنبر میں زومبی فنگس کی دریافت

چین کے سائنسدانوں نے 99 ملین سال پرانی عنبر (Amber) میں ایک مکھی اورایک چھوٹی چیونٹی دریافت کی ہے، جن کے سروں پر زومبی فنگس کے آثار نمایاں ہیں۔
اس قسم کی فنگس حشرات کے سر سے چپک جسم کا ممل کنٹرول حاصل کر لیتی ہے اور پھر اسے مار دیتی ہے، بالکل ویڈیو گیم اور سیریز The Last of Us میں دکھائے گئے فنگس کی طرح۔
یہ فنگس Ophiocordyceps نسل سے تعلق رکھتی ہے، جو کیڑوں کے جسم پر قبضہ کرکے ان کا دماغ کنٹرول کرتی ہے اور پھر انہیں مار دیتی ہے تاکہ وہ پھل دار جسم نکال سکے۔ اس طرح کا تعلق بہت ہی نایاب ہوتا ہے، جبکہ یہ فوسلز دنیا کے قدیم ترین شواہد میں سے ہیں۔
تحقیقی ٹیم نے عنبر میں فنگس کی دو نئی اقسام کی دریافت کی ہے۔
چیونٹی پر پائی گئی فنگس کو Paleoophiocordyceps gerontoformicae مکھی پر موجود فنگس کو Paleoophiocordyceps ironomyiae کہا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان فوسلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ کریٹیشیئس دور میں بھی زمینی ماحولیاتی نظام بہت پیچیدہ تھا، اور فنگس کا کیڑوں پر حملہ بہت پہلے سے ہو رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

