امریکا نے 2 سے 4 بی-2 اسٹیلتھ بمبار بحرالکاہل روانہ کردیے،اسرائیلی میڈیا

بی-2 اسٹیلتھ بمبار /فوٹو
امریکا نے 2 سے 4 بی-2 اسٹیلتھ بمبار بحرالکاہل روانہ کردیے ہیں۔ ایران کی زیرزمین جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ دعویٰ اسرئیلی میڈیاکی جانب سے سامنے آیاہے۔
اسرائیلی اخبارنے یہ دعویٰ اسرائیل کے سینئر فوجی عہدیدار کے حوالے سے سامنے آیاہے۔ اخبار کے مطابق قم کے قریب پہاڑی علاقے میں زیرزمین قائم جوہری تنصیب فردو پہلاہدف ہیے ۔
اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ اگر کارروائی کی اجازت دے دی گئی تواس پ عمل درآمد کریںگے۔
BREAKING:
AdvertisementThe B-2 Bombers are armed and loaded with munitions
The bombers have entered the Pacific arena.
If they land in Hawaii, they will likely move onto RAF Diego Garcia.
If they land in Guam, they can launch a direct silent attack on Iran from there.
There are 6… pic.twitter.com/hAdDEZn0Nn
— Megatron (@Megatron_ron) June 21, 2025
ایک ترک خبررساں ادارے نے اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی بی-2 بمبار ریاست میسوری میں وائٹ مین ایئرفورس بیس سے روانہ کردیے گئے۔
مشرقی بحرالکاہل میں مائیکرونیشیا میں امریکی حدود میں واقع گوام میں امریکی اسٹریٹجک بیس کی طرف رواں دواں ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ بی-2 بمبار ایران سے تقریباً 3500 کلومیٹر دور واقع امریکی اہم بیس ڈیاگوگارشیا کی طرف سفر جاری رکھیں گے یا نہیں۔
اسرائیلی اخبار نے ایرانی جوہری تنصیب فردو کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تین ممکنہ پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News