Advertisement

اسرائیل کے ایران پر حملے؛ آیت اللہ خامنہ ای کا بڑا اعلان سامنے آگیا

اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا عندیہ دے دیا

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کو اس جارحیت کا کڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ’’آج صبح اسرائیل نے ایران کی سرزمین پر سنگین حملہ کر کے ایک ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’اسرائیل نے دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس سے اس کے خون آلود عزائم اور شیطانی فطرت بے نقاب ہوچکی ہے‘‘۔

 

آیت اللہ خامنہ ای نے تصدیق کی کہ ان حملوں میں ایران کی تین اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن میں کئی سینئر کمانڈرز اور اہم سائنسدان شہید ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی مسلح افواج اس حملے کا مناسب وقت پر فیصلہ کن جواب دیں گی۔

دوسری جانب عالمی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے جوہری اور فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان حملوں میں ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، 6 جوہری سائنسدان اور عام شہری شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ ایران نے اس حملے کو باقاعدہ جنگ کا آغاز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version