ایران پر اسرائیلی حملے، سعودی عرب کا اقوام متحدہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ

ریاض: سعودی عرب نے ایران کے خلاف اسرائیل کی عسکری کارروائی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں، جو خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر سکتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ گھناؤنے اور اشتعال انگیز حملے نہ صرف ناقابلِ قبول ہیں بلکہ عالمی ضمیر کے لیے ایک امتحان ہیں، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ فوری طور پر اس جارحیت کو روکے اور ذمہ داروں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ، جوہری سائنسدان اور پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر شہید
سعودی وزارتِ خارجہ نے ایران کو “برادر اسلامی ملک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔
سعودی عرب نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسی کارروائیوں سے باز رہیں جو مزید خونریزی یا جنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

