Advertisement

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی میجر جنرل محمد باقری اور حسین سلامی شہید

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی میجر جنرل محمد باقری اور حسین سلامی شہید

تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور معروف جوہری سائنسدان فرید عباسی اور محمد مہدی سمیت متعدد اہم عسکری اور سائنسی شخصیات شہید ہو گئی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں درجنوں مقامات پر بمباری کی، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور کئی مقامات سے دھویں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں کا ہدف پاسدارانِ انقلاب کا صدر دفتر بھی تھا، جس میں ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق ختم الانبیا ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد بھی ان حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں تہران کے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ایرانی حکام نے دارالحکومت تہران میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر خطے میں کشیدگی کے مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version