اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کی فوٹیج جاری کردی

یروشلم: اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایران کے خلاف کیے گئے فضائی حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی ہے، جس میں اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو کارروائی کے لیے روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق جاری کردہ ویڈیو میں F-15 “Baz” اور F-16 “Sufa” ماڈل کے جنگی طیارے علی الصبح ایران کی سمت پرواز کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم ان طیاروں نے اسرائیل سے 1,000 میل سے زائد فاصلہ طے کر کے ایران کے اندر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
آئی ڈی ایف کے مطابق اس بڑے پیمانے کی کارروائی میں درجنوں طیارے شامل تھے، جن میں چار خواتین نیویگیٹرز بھی شریک تھیں۔
اس فضائی کارروائی کو “آپریشن رائزنگ لائن” کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد ایران کے جوہری اور عسکری انفرااسٹرکچر کو محدود کرنا تھا۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں نطنز اور فردو میں واقع جوہری تنصیبات، میزائل دفاعی نظام اور دیگر اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں 200 سے زائد جنگی طیارے شریک ہوئے، جنہوں نے 100 سے زیادہ مقامات پر مجموعی طور پر 330 اہداف پر حملے کیے۔
مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز فضا میں
اسرائیل نے اس کارروائی کو ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف ایک فیصلہ کن اقدام قرار دیا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی کی ویڈیوز اور تصاویر اسرائیلی دفاعی فورسز کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کر دی گئی ہیں، جن کے ذریعے اسرائیل نے عالمی برادری کو حملے کی نوعیت اور شدت سے آگاہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News