ایران اسرائیل جنگ: سربراہ حزب اللہ نے بڑا اعلان کردیا

لبنان کے عسکری گروپ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
سربراہ حزب اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کی دھمکیاں پورے خطے پر حملے کے مترادف ہیں، حزب اللہ ایران کے جائز حقوق، خودمختاری اور آزادی کے ساتھ بھرپور حمایت میں کھڑی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ اس معاملے میں غیرجانبدار نہیں بلکہ ایران کی مکمل حمایت کرتی ہے اور وقت آنے پر مناسب ردعمل بھی دے گی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی خندب جوہری تنصیب کے قریب علاقے پر حملہ
نعیم قاسم نے امریکہ اور اسرائیل کے رویے کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اشتعال انگیز پالیسیاں مشرق وسطیٰ کو مسلسل عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
سربراہ حزب اللہ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات پر حزب اللہ کو فخر ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News