کیا واقعی سعودی عرب نے امریکا کو پرنس سلطان ایئربیس فراہم کردی؟

امریکی طیارے / فوٹو
کیا واقعی سعودی عرب نے امریکا کو پرنس سلطان ایئربیس فراہم کردی؟۔ معتبرسوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے یہ دعویٰ کیاجارہاہے کہ پرنس سلطان ایئربیس پر امریکا نے اپنے طیارے گراؤنڈ کردیے ہیں۔
اس سلسلے میں سعودی عرب یا امریکا کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
تاہم دعویٰ کیا جارہاہے کہ 22 ریفولرز،53 ایف 16 اور 10 سی 130 امریکی طیارے سعودی ایئر بیس پرپہنچا دیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں سوشل میڈیا اکائونٹس سے سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں ۔ ان اکائونٹس سے دعویٰ کیا گیاہے کہ امریکا پرنس سلطان ایئر بیس پرمتحرک ہوچکا ہے۔
کیا واقعی سعودی عرب نے امریکا کو پرنس سلطان ایئربیس فراہم کردی؟۔ اس سلسلے میں سعودیہ اور امریکا نے نہ تو تصدیق کی ہے نہ تردید۔
اس لئے کوئی بھی حتمی رائے قائم کرلینے سے قبل تصدیق یا تردید کا انتطار کرنا چاہیے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News