اےاللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مددفرما، دشمنوں کوتباہ وبربادکردے، خطبہ حج

عرفات کے میدان سے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے مسجدالحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے کہا اےاللہ فلسطین کےبھائیوں کی مددفرما، فلسطین کے دشمنوں کوتباہ وبربادکردے۔
امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اےاللہ فلسطین کےشہداکومعاف فرما زخمیوں کوشفا دے، فلسطین کےدشمن بچوں کےقاتل ہیں، اےاللہ فلسطین کےقاتلوں کوتباہ کردے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نےفرمایا تعاون کرو اور تقویٰ اختیارکرو، اللہ نےاسلام کی صورت میں کامل دین اختیارفرمایا، ایمان کےمرتبےمیں 6 چیزیں ہیں، ایمان کےمرتبےکی سب سےبلندشاخ لاالہٰ اللہ ہے۔
خطبہ حج کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اپنے والدین سےنیکی کرنااورسچ بولناہے، اےلوگوں اللہ کی عبادت کرو، رب کیساتھ شریک نہ کرو، یتیموں، مساکین، بیواؤں، ہمسایوں کیساتھ شفقت فرماؤ، اللہ کسی تکبر، غرورکرنےوالوں کوپسندنہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ اےایمان والوں عہدکی پاسداری کرو، شیطان تمہارے درمیان دوریاں ڈالتاہے، یہ توفیق صبراورمقدروالوں کونصیب ہوتی ہے، اےحاجیوں اسلام کے6ارکان ہیں، اللہ کی رضاجنت سےبھی بڑی ہے، یہی وہ لوگ ہیں جن کیلئےامن ہے۔
اےلوگوں اللہ پرایمان لاؤ وہ خالق ہے، اللہ رب العزت نےتمہیں پیداکیا، رات کودن پرغالب کیا، اللہ کی ہی تخلیق اوراسی کاحکم چلتاہے، اپنےرب سے ڈرو وہ مشرکین کوپسندنہیں کرتا، رب کی رحمت محسنین کےبہت قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج کا دن حج کا رکنِ اعظم: وقوف عرفہ کی تیاری، منیٰ میں روحانی منظر
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرشتے رب کی نافرمانی نہیں کرتے، فرشتےصبح شام رب کی حمدوثنا کرتےہیں، ہم نےتمہاری طرف ایسی کتاب نازل کی جوحق کی کتاب ہے، اللہ اوراس کےرسول پرایمان لاؤ، ہررسول اپنی قوم کی طرف بھیجاگیا، جن قوموں نےرسولوں کوتنگ کیااللہ نےانہیں عبرت بنایا۔
اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتاہے، پیغمبرﷺنےفرمایا 5 ارکان ہیں، نمازقائم کرو، زکوۃ اداکرو، رمضان کےروزے رکھوحج کرو، فرشتوں، نبیوں، نیک لوگوں میں بھی رب کاکوئی شریک نہیں، اےلوگوں اللہ کی عبادت کروتاکہ تم متقی بن جاؤ، اہل کتاب سےکہا تم بھی ہمارے ساتھ ایک پلیٹ فام پرجمع ہوجاؤ، محمدﷺاللہ کےآخری رسول ہیں، نبی ﷺکےبتائےہوئےطریقےسےعبادت کرنی ہے۔
امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے اپنے خطبہ حج میں یہ بھی کہا کہ رب کےسواکسی غیرکی عبادت نہیں کرنا، نمازروشنی ہےاللہ اوربندےکاتعلق نجات کازریعہ ہے، نمازرب کوپہچاننےکاراستہ ہے، نمازانسان کی ذہنی،قلبی،روحی،جسمانی طہارت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زکوۃ بخل سےنجارت کاطریقہ ہے، نمازقائم کروزکوۃ اداکرو، جوتم کرتےہواللہ تعالیٰ واقف ہے، چوتھارکن روزوں کےبارےمیں ہے، روزےکی حالت میں بھوکاپیاسارہنابری عادتوں کوچھوڑنےکی عادت ہے۔
اسلام کاپانچواں رکن حج بیت اللہ ہے، اےلوگوں نےاللہ نےتمہیں حج کی توفیق دی، یہاں تم اللہ کےمہمان ہومناسک حج اداکرنےآئےہو، ہم نےمرنابھی قیامت کےدن اسی طرح جمع ہوناہے، حج اورعمرہ اللہ کیلئےکرویہ کسی اورکیلئےنہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت کرو، مقاصدشریعہ ہےکہ ہم صبروتحمل سےکام لیں، اےبیت اللہ کےحاجیوں نبیﷺ عرفہ میں کھڑےہوئے، نبی ﷺنےخطبہ دیادونمازیں پڑھی پھرمزدلفہ چلےگئے، نبی ﷺ نےمغرب اورعشاپڑھی پھرمنیٰ چلےگئے، نبیﷺ نےپھرقربانی کی اورسرمنڈوایا، یہ گنتی کےدن ہیں یہ معلومات کےدن ہیں، ان دنوں میں اللہ کاتذکرہ کرویہی تمہارے دن ہیں۔
اللہ جھانک کردیکھتاہےفرشتوں پرفخرکرتاہے، اللہ خوش ہوتاہےکہ میری خاطرجمع ہوئےہیں، آپ اس مقام پرہیں جس میں دعاقبول ہوگی، اللہ ہمارےمناسک حج کوقبول فرما، اللہ دعاکرتےہیں عافیت عطافرمادین دنیامحفوظ کردے، اےاللہ ہمارے گھروں میں عافیت فرماوطن کی حفاظت فرما۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News