Advertisement

ایلون مسک کی صدر ٹرمپ کے کٹوتی بل پر شدید تنقید

ایلون مسک کی صدر ٹرمپ کے کٹوتی بل پر شدید تنقید

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ٹیکس میں کٹوتی اور حکومتی اخراجات سے متعلق بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے گھناؤنااورمکروہ فعل قرار دے دیا ہے۔

ارب پتی صنعتکار ایلون مسک نے کہاکہ یہ بل وفاقی خسارے میں مزید اضافہ کرے گا اور قوم کے مستقبل پر منفی اثرات ڈالے گا۔

اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کےکٹوتی اوراخراجات بل کومزیدبرداشت نہیں کرسکتا، یہ کانگریس کا ایک بڑا، فضول اور ناقابل قبول اخراجاتی بل ہے، جو ایک مکروہ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ سےعلیحدہ، اہم عہدے سے دستبرداری کا اعلان

ایلون مسک نے مزید کہا کہ جنہوں نےاس بل کےحق میں ووٹ دیاانہیں شرم آنی چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایلون مسک نے اس سے قبل مستقبل میں امریکی سیاسی مہمات میں اپنی مالی معاونت محدود کرنے کا عندیہ تھا اور اس کےبعد وہ ٹرمپ انتظامیہ کے  اہم عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سےعلیحدہ ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version