مسلط کیاگیا امن یا جنگ قبول نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا واضح پیغام

خامنہ ای / فائل فوٹو
تہران: ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مسلط کیاگیا امن یا جنگ قبول نہیں۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، سزا ضرور ملے گی۔
ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای نے کہا کہ شہدا کے خون اوراپنی سرزمین پرحملےکونہیں بھولیں گے، دشمن مسلم ممالک میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری قوم اپنےشہداکا خون رائیگاں نہیں جانےدے گی، ایرانی قوم فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہےگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے میزائل حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی شہری ملک سے فرار ہونا شروع
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صیہونی حکومت کو اپنے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ایران کی تاریخ سے باخبر لوگ جانتے ہیں ہم دھمکیوں کاجواب کیسےدیتے ہیں، امریکی فوجی کی مداخلت سے بلاشبہ ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جان لے کہ ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایران کے دفاع کیلئےفوج حکومتی حمایت کیساتھ پوری طرح تیار ہے۔
ایرانی سپریم لیڈرنے مزید کہا کہ ایرانی قوم مسلط کردہ امن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی، یہ قوم کبھی بھی دباؤکے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

