Advertisement

’’جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں‘‘

’’جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں‘‘

جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان واڈے فُل نے کہا ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فُل نے ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے یورپی طاقتیں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم خطے میں جاری تناؤ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ معاملات مزید خراب ہونے سے پہلے سفارتی راستے سے حل نکالا جائے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے فوری مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version