جنگ کی آگ بڑھکا کر ٹرمپ امن کا نوبل پرائز حاصل کرنے کے خواہاں

جنگ کی آگ بڑھکا کر ٹرمپ امن کا نوبل پرائز حاصل کرنے کے خواہاں ہیں!۔ گزشتہ دنوں اپنی کئی پریس بریفنگز میں امریکی صدر اپنی اس خواہش کا برملا اظہار بھی کر چکے ۔
ایک جانب وہ امن کے نوبل پرائز کے خوہاں ہیں تو دوسری طرف ان کے اقدامات نے ایران اسرائیل کے درمیان دھکتی چنگاریوں کو بڑے شعلوں میں بدل دیا ہے۔
ایران پر براہ راست حملہ کرکے امریکا نے پورے خطے میں جنگ کی آگ بھڑکا دی ہے۔ ایران میں اب جتنی بھی طاقت باقی ہے وہ خطے میں موجود امریکی اہداف کو لازمی نشانہ بنائے گا۔
- جنگ کی آگ بڑھکا کر ٹرمپ امن کا نوبل پرائز حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ مگر سوال یہ ہے ان کی یہ خواہش کیسے پوری ہوسکتی ہے؟۔
- آیا انہیں ایران اور اسرائیل میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کو لقمہ اجل بنانے میں معاونت پر نوبل پرائز دیا ہے؟۔
- تل ابیب اور حیفہ جیسے ترقی یافتہ شہروں میں تباہی کے مناظر دکھانے کا سبب بننے پر اس اعزاز سے نوازا جائے؟
- یا ایران کے جوہری اثاثوں پر بلا جواز حملے کرکے جنگ میں شامل ہونے پر یہ اعزاز دیا جائے؟۔
جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی مصداق عالمی ٹھیکیداری نظام رائج
جس کی لاٹھی اس کی بھینس! کے مصداق ٹرمپ کے اقدامات سے لگتا ہے دنیا میں ٹھیکیداری نظام رائج ہے۔
دنیا کے تمام ممالک کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے تو یہ حق ایران کو کیوں نہیں؟۔
جارحیت کی ابتدا اسرائیل نے کی تھی۔ ایران کے ساتھ جنگ چھیڑ کر اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں مظالم بڑھا دیے۔
- کیا صیہونی ریاست پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا؟۔
- کیا تمام عالمی قوانین صرف مسلم ریاستوں کے لئے ہی ہیں؟۔
ٹرمپ کو نوبل انعام کی پاکستانی تجویز کو چین کس طرح دیکھے گا؟
دریں اثنا پاکستانی حکومت کی جانب سے امریکی صدر کو امن کا نوبل انعام دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
قطعہ نظر اس کے کہ چین اس پاکستانی تجویز کو کس نظر سے دیکھے گا۔
مزید براں یہ کہ اب تو تیر کمان سے نکل چکا اس کے انتہائی تباہ کن اثرات نکل سکتے۔ پوری دنیا کو اس کے لئے تیار رہنا چاہیے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کا بحران سب سے پہلے جنم لے گا
واضح رہے کہ سب سے گہرا اور پہلا تباہ کن اثر عالمی مارکیٹ میں تیل کے بحران کی صورت میں سامنے آنے والا ہے۔
ٹرمپ کو نوبل پرائز ملے نہ ایران رہے نہ رہے اسرائیل کا وجود باقی نہیں رہے گا
جنگ کی آگ بڑھکا کر ٹرمپ امن کے نوبل پرائز حاصل کرنے کے خواہاں توہیں مگر یہ انعام کیسے ملے گا ؟ معلوم نہیں۔
تاہم اتنا ضرور معلوم ہے بادل نخواستہ ایران رہے نہ رہے اسرائیل کا وجود باقی نہیں رہے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

