Advertisement

اگر ایٹمی معاہدہ نہ کیا تو مزید تباہ کن حملے ہوں گے، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

ٹرمپ کا "بیہودہ خط" تنازع، وال اسٹریٹ جرنل اور مالک پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایٹمی معاہدہ نہ کیا تو مزید تباہ کن حملے ہوں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایک کے بعد ایک موقع دیا گیا، مگر اگر اب بھی ایٹمی معاہدے کی طرف پیش قدمی نہ کی گئی تو آئندہ حملے مزید شدید اور تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے پہلے مذاکرات کی میز پر آئے اور معاہدے کو انجام تک پہنچائے، اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ بچے، ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدے پر پیش رفت نہ کی تو امریکا کی جانب سے مزید سخت اور خطرناک فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت کو علم نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، ایران کی موجودہ قیادت کا خاتمہ ہو چکا اور اب صورتحال مزید بدتر ہوگی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حالیہ حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور شدید تباہی ہوچکی ہے، ہلاکتوں کو روکنے کے لیے ابھی بھی وقت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگلا حملہ پہلے سے زیادہ شدید اور خوفناک ہوگا اور اس کی مکمل منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔

امریکی صدر نے ایرانی رہنماؤں کو خبردار کیا کہ انہیں اپنی حکمتِ عملی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور اُس ایران کو بچانا چاہیے، جو کسی وقت “سلطنتِ ایران” کہلاتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version