احمد آباد طیارے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد شہر کے میگھانی نگر آئی جی پی کمپلیکس میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جب کہ طیارہ گرنے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔
طیارے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں طیارے کو آبادی پر گرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے جن میں 230 مسافر اورعملے کے 12 ارکان شامل تھے۔
Advertisementदिल दहला देने वाला वीडियो सामने आ गया है
कमजोर दिल वाले वीडियो ना देखे।
सबसे पहले PM मोदी ने केंद्रीय नागरिक उड्डयन मंत्री का इस्तीफा लो।
#planecrash pic.twitter.com/hQyeyfjAQy— INC News (@TheIncNews) June 12, 2025
رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے رپانی بھی سوار تھے، حادثے کا شکار ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ حادثے کا شکار طیارے میں 169 انڈین شہری، 53 برطانوی، 1 کینیڈین شہری جب کہ 7 پرتگالی شہری سوار تھے۔
احمد آباد پولیس کے مطابق طیارے حادثے میں عملے سمیت تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News