نریندر مودی ایک جنگی مجرم ہے، زوہران مامدانی

نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک جنگی مجرم قرار دیا ہے۔
امریکی ڈیموکریٹک پارٹی اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ممبر زوہران مامدانی نے مودی سے ممکنہ ملاقات کے سوال پر سخت مؤقف اپنایا۔
مامدانی نے کہا کہ جیسے نیتن یاہو، ویسے ہی مودی، دونوں مسلمانوں کے قاتل ہیں۔
اس موقع پر زوہران مامدانی نے 2002 کے گجرات فسادات کو یاد دلایا، جہاں 1000 سے زائد مسلمان مارے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں اس قدر قتلِ عام ہوا کہ لوگ اب یہ بھی نہیں مانتے کہ وہاں مسلمان رہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے مودی کا ‘میک ان انڈیا’ خواب توڑ دیا، ٹیسلا کار پلانٹ پر بھی پابندی عائد
واضح رہے کہ زوہران مامدانی بھارتی نژاد امریکی مسلمان ہیں، والد کا تعلق بھی گجرات، بھارت سے ہے، وہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی جنگی مجرم کہہ چکے ہیں۔
نیو میئر، نیو میڈیا” فورم میں زوہران مامدانی کے دیے گئے بیانات نے نیویارک کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

