Advertisement

صدر ٹرمپ پاکستان بھارت اختلافات، نسل درنسل جنگ کوحل کرنا چاہتے ہیں، ٹیمی بروس

صدر ٹرمپ پاکستان بھارت اختلافات، نسل درنسل جنگ کوحل کرنا چاہتے ہیں، ٹیمی بروس

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ حیران نہیں ہوناچاہیےجب صدر ٹرمپ کسی معاملےکوحل کرناچاہیں، ٹرمپ پاکستان بھارت اختلافات، نسل درنسل جنگ کوحل کرناچاہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈرسیکریٹری ایلیس ہوکر کی پاکستانی سفارتی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں جنگ بندی کی حمایت کااعادہ کیاگیا۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ شکر ہےبھارت اورپاکستان کےدرمیان جنگ بندی ہوچکی ہے، اور پاکستانی وفدسےدہشت گردی کےخلاف تعاون، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ اور ہارورڈ یونیورسٹی میں تنازع شدت اخیتار کر گیا، غیر ملکی طلبا پر پھر پابندی عائد

ترجمان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے امریکہ میں  غیرقانونی تارکین وطن کےپرتشدد مظاہرے دیکھے گئے ہیں، امریکی سڑکوں کوجرائم پیشہ افراد، غیرقانونی تارکین وطن سےصاف کرناہے، جبکہ صدرٹرمپ کے دور میں سرحدوں کومضبوط بنایاجائےگا۔

Advertisement

ٹیمی بروس نے کہا کہ فلسطین میں5  امدادی اداروں پرحماس کی حمایت پرپابندیاں لگارہےہیں، صدر ٹرمپ نےغزہ کی صورتحال پرتجاویزمانگی ہیں، حماس نہ تومغویوں کو رہا کررہا ہےاور نہ ہی ہتھیارڈال رہاہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کےساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے، جبکہ امریکہ یوکرین روس جنگ کاخاتمہ چاہتاہے۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ صدرٹرمپ واحد شخص ہیں جولوگوں کومذاکرات کی میز پر لائے ہیں، دنیاصدرٹرمپ کوجانتی ہےمیں ان کےمنصوبوں پرزیادہ بات نہیں کرسکتی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک دلچسپ وقت ہے کہ اگرہم مخصوص تنازع میں کسی نقطہ پرپہنچ جائیں، مجھےامیدہے کہ صدرٹرمپ پاکستان بھارت کامسئلہ بھی حل کرلیں گے، معاملےپرنائب صدروینس اوروزیرخارجہ روبیوکےبھی شکرگزارہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version