کیا تمہیں فلسطینی بچیاں یادہیں ؟ ملبے پرکھڑے نیتن یاہو سے سوال

فلسطینی بچیاں اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو/ فوٹو
کیا تمہیں فلسطینی بچیاں یادہیں ؟ ملبے پرکھڑے نیتن یاہوسے سوال کیاجانے لگا۔ سوشل میڈیا پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یایو کی چند تصاویر اورویڈیووائرل ہیں۔
ایک مبینہ تصویر میں انہیں اسرائیلی ملبے کے ساتھ کھڑا دیکھا گیا۔ انہوں نے تل ابیب میں تباہی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیاتھا۔
خبروں کے مطابق اس دورے میں ہر جگہ تباہی کے مناظر دیکھے گئے۔
اگرچہ صیہونی وزیراعظم نے اپنے اس مبینہ دورے میں ایک بار پھر ایران کو دھمکی بھی دے ڈالی ۔
AdvertisementAs Netanyahu walked through Tel Aviv looking tired, a building hit by an Iranian missile suddenly collapsed right in front of him.
Even the broken walls didn’t wait for his speech! pic.twitter.com/W1Hi75GKpi
— Defense Intelligence (@DI313_) June 19, 2025
مگر ان کی مبینہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اس پر اپنی بھڑاس خوب نکالی۔فی الحال اس دورے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
مگر ! کیا تمہیں فلسطینی بچیاں یادہیں ؟ ملبے پرکھڑے نیتن یاہوسے سوال کیاجانے لگا۔
فلسطین کی 2 بچیوں کی فریادوں کا خاص طور پر ذکر کیاگیا۔ ایک بچی کو اپنے بھائی کی شہادت پر ماتم کرتے دیکھا گیاتھا۔
جبکہ دوسری فلسطینی بچی کی ویڈیو کاذکر بھی کیاگیاجس نے روتے ہوئے دنیا کو مخاطب کیاتھا۔ بچی نے کہا تھاکہ اس دنیا اور نہ ہی آخرت میں کہیں بھی آپ لوگوں کو معاف کرونگی۔
بچی نے عرب دنیا سے بھی سوال کیاتھا۔ اس کاکہناتھاکہ انہیں ہماری مشکلات دیکھ کر تسکین ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی افواج دعویٰ کررہی ہے کہ ایران نے کلسٹر طرز کے میزائل استعمال کیے۔
کلسٹر بموں سے بمباری در اصل صیہونی افواج کا ہی طرہ امتیاز ہے جس نے پورے غزہ کو ملیامیٹ کیا۔ مظلوموں کی فریادیں اب بالآخر عرش تک پہنچ چکی ہیں۔
انہی فریادوں نے بالآخراسرائلی شہروں کو ملبے کاڈھیر اور صیہونی حکمرانوں کو اس کے آگے کھڑے ہونے پر مجبورکردیا۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز نیتن یاہو کے ڈمی شخص کی ہیں۔ حقیقت جو بھی ہے ان میں اسرائیلی تباہی تو واضح دکھائی دے رہی ہے۔ صارفین اسی تباہی پر اپنی بھڑاس خوب نکال رہے ہیں۔
Not Gaza, Tel Aviv. pic.twitter.com/3hTDlis2fd
— Clash Report (@clashreport) June 19, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News