Advertisement

قطر میں ایران کا ہدف بننے والا امریکی فوجی اڈہ کیوں اہم ہے؟

قطر میں ایران کا ہدف بننے والا امریکی فوجی اڈہ کیوں اہم ہے؟

ایران نے امریکی حملے کے جواب میں قطر میں واقع امریکہ کے زیرِ استعمال العُدید فوجی ہوائی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

 ایرانی سرکاری میڈیا نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے امریکی جارحیت کا براہِ راست جواب ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق میزائل حملے کا ہدف دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع العُدید ایئربیس تھا، جو مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا ایک انتہائی اہم اور اسٹریٹجک فوجی اڈہ تصور کیا جاتا ہے۔

العُدید ایئربیس کی اسٹریٹجک اہمیت

الجزیرہ کے مطابق العُدید ایئربیس تقریباً 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا فوجی مرکز ہے، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر بھی ہے، یہاں 10 ہزار سے زائد امریکی اور اتحادی افواج تعینات ہیں۔

Advertisement

یہ بیس 1996 میں قطر اور امریکہ کے درمیان ایک دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا اور اس نے عراق، شام اور افغانستان میں امریکی فضائی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

العُدید ایئربیس پر بھاری بھرکم جنگی طیاروں، بشمول B-52 بمبارز کے لیے موزوں انفرا اسٹرکچر اور طویل رن وے بھی موجود ہیں۔

خطے پر اثرات

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کا یہ حملہ نہ صرف براہِ راست امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی علامت ہے بلکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل کر سکتا ہے۔

 اس پیش رفت کے بعد خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی منڈیوں پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version