بھارت کا کولکتہ کی تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار

نئی دہلی: بھارتی فوج نے کولکتہ کی تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی مشہور ریڈ روڈ پر اس سال عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جا سکے گی کیونکہ بھارتی فوج نے اس مقام کو فوجی مقاصد کے لیے مختص قرار دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا۔
ہر سال کولکتہ کی خلافت کمیٹی شہر میں مسلمانوں کے اجتماعات کا انتظام کرتی ہے جب کہ یہ کمیٹی ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نمازوں کا بھی اہتمام کرتی ہے۔
اس سال بھی کمیٹی نے روایتی طور پر اسی مقام پر نماز کے انعقاد کے لیے فوج سے اجازت طلب کی تھی۔
تاہم مغربی بنگال کے وزیر جاوید احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوج نے باقاعدہ خط کے ذریعے ریڈ روڈ پر نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
اس حوالے سے فوجی حکام نے کولکتہ پولیس اور خلافت کمیٹی کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کولکتہ کی ریڈ روڈ پر عید کی نماز کی روایت صدیوں پرانی ہے اور ہزاروں مسلمان ہر سال یہاں نمازِ عید ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

