Advertisement

بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کیلئے بڑا خطرہ

اسرائیل بھارت  گٹھ جوڑ پر پاکستان اور ایران  کو کیا کرنا ہوگا ؟ ۔ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے خبردار کردیا۔ 

اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ/ فوٹو

 اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسرائیل  بھارت دوستی کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت اور اسرائیل کا یہی گٹھ جوڑ خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

پاکستان نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جبکہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ’’ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘ جبکہ ایران اور پاکستان فلسطین کے مسئلے پر بھی یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ’’فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔‘‘

پاکستان کے اس مؤقف کی تائید میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل نے ایران کیخلاف بھارت سے مدد مانگ لی؟ نیتن یاہو کامودی سے رابطہ

Advertisement

دراصل خطے میں انتشار کی بنیادی وجہ ہندوتوا اور صہیونی گٹھ جوڑ ہے۔

بھارتی میڈیا کے ارناب گوسوامی نے ایران پر  اسرائیلی حملے کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے جوڑتے ہوئے کہا ’’پہلے کس نے شروع کیا۔‘‘

اسرائیل کے حالیہ ایران پر حملے کے بعد مختلف بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایران دشمنی واضح نظر آرہی ہے۔

سابق بھارتی میجر گوراو آرِیا نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو براہِ راست ٹی وی پر پرغلیظ  القابات دیے۔

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسرائیل  بھارت دوستی کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

بھارتی ایکس اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ’’ہم ایٹمی ایران نہیں چاہتے، اسرائیل ایران سے لڑ رہا ہے اور ہندوستان پاکستان تنازعہ میں اسرائیل ہندوستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔‘‘

Advertisement

جو حکمت عملی  پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت میں نظر آئی وہی حکمت عملی ایران پر اسرائیلی حملوں میں  بھی دکھائی دی ہے۔

بھارتی ایکس اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق ’’مودی کے بھارت نے اسرائیل  کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا اعتماد دیا، خاص طور پر پاکستان کے خفیہ اڈوں پر حملوں کی بنیاد پر۔ ‘‘

بھارت کی اسرائیلی حمایت ایران کے خلاف بڑا خطرہ ہے، ایران اگر بھارتی رویے پر خاموش رہے گا تو اس کے خطے  پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ایران کو اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحت بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید
مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے، اسرائیل کا رفح بارڈر بند رکھنے کا اعلان
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version