ٹرمپ کے لیے ’ڈیڈی‘ کا لفظ استعمال؟ نیٹو چیف نے خاموشی توڑ دی

نیٹو چیف مارک رُٹے ایک دلچسپ اور غیر متوقع جملے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے، جب وہ ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو “ڈیڈی” کہہ بیٹھے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارک رُٹے اس وقت صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق سخت پالیسیوں پر بات کر رہے تھے، جب اُن کی زبان سے اچانک یہ متنازعہ لفظ نکل گیا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار ڈیڈی کو سخت زبان استعمال کرنا پڑتی ہے، ان کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا، میمز، تنقیدی پوسٹس اور طنزیہ تبصرے تیزی سے وائرل ہونے لگے، جس پر نیٹو چیف کو وضاحت دینا پڑی۔
اس حوالے سے مارک رُٹے نے اپنی صفائی میں کہا کہ ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
AdvertisementNATO Secretary General Mark Rutte clarified that he did not call US President Trump ‘daddy’ while reacting to Trump coming down heavily on Israel and Iran this week https://www.bolnews.com/urdu/world/2025/06/855826/amp/ pic.twitter.com/SR4M1fUNxI
— Reuters (@Reuters) June 26, 2025
انہوں نے دعویٰ کیا کہ “ڈیڈی” کا لفظ میں نے کسی مخصوص طرز عمل کی تشبیہ کے طور پر استعمال کیا اور یہ صدر ٹرمپ کے لیے براہ راست استعمال نہیں ہوا۔
مارک رُٹے کا کہنا تھا کہ یہ ایک عمومی تبصرہ تھا، جس کا مقصد ٹرمپ کی شخصیت کی تعریف یا ان کی پالیسیوں کی تائید نہیں تھا بلکہ صورتحال کی نزاکت کو واضح کرنا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں ایران اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے جارحانہ موقف اختیار کیے رکھا تھا، جس پر عالمی سطح پر بھی رائے منقسم رہی۔
فی الحال، نیٹو چیف کی وضاحت کے باوجود یہ بیان ان کا پیچھا چھوڑتا نظر نہیں آ رہا، تجزیہ کاروں کے مطابق اس “زبان پھسلنے” کا سیاسی اور سفارتی اثر کچھ عرصے تک محسوس کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

