Advertisement

امریکا کا دوہرامعیار،فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پرپابندیاں عائدکردیں

امریکا کا دوہرامعیار،فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پرپابندیاں عائدکردیں

امریکا کا دوہرامعیار،فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پرپابندیاں عائدکردیں۔ ٹرمپ ایک طرف جنگ بندی کی بات کرتے ہیں تودوسری طرف اسرائیلی مفادات کے تحفظ سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے۔

 امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل اوپر امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان پابندیوں کے تحت متاثرہ افراد کوامریکا کے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

تاہم اس حوالے سے امریکی حکام نے تاحال کسی مخصوص شخصیت کا نام نہیں بتایاہے۔

محکمہ خارجہ کے بیان میں کہاگیاہے کہ یہ ہماری قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ کہاگیاہے  کہ فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کوان کی وعدہ خلافیوں پرجواب دہ ٹھہرایاجائے۔

Advertisement

بیان میں کہاگیاکہ دونوں گروہوں نے عالمی عدالت انصاف سمیت مختلف طریقوں سے تنازع کوہوادی ۔ بیان میں دونوں گروہوں پردہشتگردی کی حمایت جاری رکھنے کاالزام عائدکیاگیاہے۔

یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئں جب امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف اسرائیل پہنچنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کوغزہ جنگ کے باعث عالمی دباؤ کا سامنا ہے۔ ایسے میں یہ امریکی پابندیاں بھی سامنے آگئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version