Advertisement

بنگالی مسلمان روہنگیا نہیں! بی جے پی کی نئی سازش پر بھارت میں طوفان؛ ممتا بینرجی کا احتجاج

کولکتہ میں ممتا بینرجی کی قیادت میں بنگالی مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ

نئی دہلی: بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے بنگالی مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز اور انہیں روہنگیا قرار دینے کی کوششوں پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے بنگالی مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز اور انہیں روہنگیا قرار دینے کے خلاف ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی خود سڑکوں پر نکل آئیں اور کولکتہ میں ہزاروں شہریوں کے ساتھ احتجاج کیا۔

انہوں نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ لاکھوں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو مشکوک غیر ملکی قرار دے کر انہیں روہنگیا پناہ گزین ظاہر کرنے کی گھناؤنی کوشش کر رہی ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ اسکرول کی رپورٹ کے مطابق متعدد بنگالی مسلمان مزدوروں کو شناختی دستاویزات اور زمین کے قانونی ثبوتوں کے باوجود انہیں گرفتار کرکے جبراً بے دخل کیا جا رہا ہے۔

شہریت ہونے کے باوجود زبردستی بے دخلی

Advertisement

اسکرول کے مطابق 26 جون کو دہلی سے دومسلم خاندانوں کو شناختی کاغذات رکھنے کے باوجود زبردستی بنگلادیش بھیج دیا گیا جب کہ اڈیشہ میں صرف بنگالی زبان بولنے کی بنیاد پر 36 مزدوروں کو 6 دن تک حراست میں رکھا گیا۔

Advertisement

بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بنگالی بولنے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک بڑھتا جا رہا ہے جس پر ممتا بینرجی نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ’’بنگالی بولنے والوں سے بدسلوکی شرمناک ہے۔ اگر لاکھوں بنگالیوں کو حراستی مراکز بھیجا گیا تو وہ بی جے پی کو سیاسی قید کی سزا دیں گے‘‘۔

انتخابات قریب، سیاسی محاذ گرم

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جہاں حکمران ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ایسے میں بنگالی مسلمانوں کے خلاف کارروائی کو سیاسی چال قرار دیا جا رہا ہے۔

ممتا بینرجی نے واضح کیا کہ 22 لاکھ بنگالیوں کو روہنگیا قرار دینا جھوٹ اور نسلی تعصب پر مبنی ہے اور اس سازش کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version