ٹرمپ کے بعد راہول گاندھی نے بھی بھارتی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دے دیا

امریکی صدر کی جانب سے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دینے والی والی بات پر راہول گاندھی کا سخت ردعمل سامنے آگیا جس میں انہوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دینے کے بیان پر بھارت میں سیاسی اور اقتصادی سطح پر ہلچل مچ گئی ہے۔
صدر ٹرمپ کے اس بیان کے ساتھ ہی بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا جب کہ روس کے ساتھ دہلی کے تعلقات پر بھی جرمانہ نافذ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھں: ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت سے درآمدی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا
دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کے اس مرحلے پر بھارتی اپوزیشن نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ سب مودی حکومت کی ناکام معاشی اور خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
ٹرمپ نے سچ کہا، بھارتی معیشت واقعی مردہ ہے؛ راہول گاندھی
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’صدر ٹرمپ نے جو کہا وہ سچ ہے، بھارتی معیشت مردہ ہوچکی ہے اور اگر یہ بات کسی کو معلوم نہیں تو وہ ہمارے وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی صرف صنعتکار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کررہے ہیں، اور عام بھارتی شہری کو تباہ حال معیشت، کمزور خارجہ پالیسی اور دفاعی بے یقینی کا سامنا ہے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ آج بھارت کے سامنے اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی کو تباہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News