Advertisement

غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے،اسحاق ڈار، سلامتی کونسل سے خطاب

قطرپر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار / فوٹو

غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے،اسحاق ڈار کا سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب،مسئلہ کشمیربھی اٹھادیا۔

نائب وزیراعظم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

یہ مطالبہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم  اور غیر مشروط جنگ بندی کا سختی سے مطالبہ کیا۔

ان کاکہناتھاکہ فلسطین اورمقبوضہ کشمیرجیسے تنازعات کافوری اور منصفانہ حل نکالنا عالمی امن کے لیے ناگزیرہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری ان مظالم پر خاموشی ترک کرے۔نائب وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان صرف اپنے خطے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہے۔

اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی یکطرفہ کوششوں کو ناکافی قراردیا۔

نائب وزیراعظم نے پھر کہاکہ مسئلہ کشمیرکا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ نے بھی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔

اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے پر تشویش ظاہرکی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان 65 سال پرانا اور انتہائی اہم ہے۔

ان کاکہناتھاکہ بھارت نے غیرقانونی طور پر 240 ملین پاکستانیوں کا پانی روکنے کی بات کی ہے جو قابل مذمت ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement

انہوں نے سلامتی کونسل کی جانب سے تنازعات کے پرامن حل سے متعلق قراردادکی منظوری کوخوش آئند قراردیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version