چینی’’بیدو‘‘ سسٹم نے امریکی جی پی ایس کادنیاپر30 سالہ کنٹرول ختم کردیا

چینی بیدو سسٹم اور جی پی ایس / فوٹو
چینی’’بیدو‘‘ سسٹم نے امریکی جی پی ایس کادنیا پر30 سالہ کنٹرول ختم کردیا۔ایران نے اسرائیل جنگ کے بعد جی پی ایس سسٹم کا استعمال مکمل بند کردیا۔
ایران نے بھی سرحدی و فضائی نظام کیلئے چینی جی پی ایس سسٹم کااستعمال شروع کردیا۔ ایران بھر میں امریکی جی پی ایس سگنلزکومکمل طور پربند کردیاگیاہے۔
حیرت انگیز طورپراس کوئی بھی بات نہیں کررہا۔ جی پی ایس سسٹم کے ذریعے دنیابھرمیں 30 سال امریکا کامکمل کنٹرول رہا۔ امریکا جب چاہتا سیٹیلاٹس سسٹم بند کردیتاتھا۔
ایران بھی 3 دہائیوں سے امریکی جی پی ایس سسٹم استعمال کررہاتھا۔ امریکا کو اس طرح پورے ایران کا کنٹرول بھی حاصل تھا۔
اسرائیل سے جنگ میں ملٹری آپریشن اورمیزائل گائیڈنس کیلئے ایران کو جی پی ایس کا محتاج محسوس کیاگیا۔
امریکا جب چاہے ان سیٹیلائٹس کو بند کرسکتاتھا۔ یہ دفاعی نکتہ نظر سے ایران کےلئے انتہائی خطرناک تھا۔
تاہم اب چائینز سیٹیلائٹ کا Baidou’’ بیدو‘‘ سسٹم ایک گیم چینجرثابت ہوگیا۔موجودہ دور میں چین کا یہ ’’بیدو‘‘سسٹم جی پی ایس سے زیادہ موثر سمجھا جارہاہے۔
دنیا کے بیشترممالک اب ’بیدو‘‘ سسٹم کو قابل بھروسہ تصورکرتے ہیں۔جس نے دنیا پرامریکی سیٹیلاٹس جی پی ایس کی 30 سالہ حکمرانی ختم کردی ہے۔
اس وقت ’’بیدو‘‘ سسٹم دنیا کے 140 سے زائد مماملک میں استعمال ہورہاہے۔ اب امریکا کا سیٹیلاٹس یا جی پی ایس کے ذریعے دنیا پر کنٹرول ختم ہورہا ہے۔
چینی’’بیدو‘‘ سسٹم نے امریکی جی پی ایس کادنیاپر30 سالہ کنٹرول ختم کردیا ہے ۔ اس حوالے سے ایک خبر رساں ادارے کی رپورٹ مزید کیا کہتی ہے؟۔ آئیے جانتے ہیں۔
AdvertisementIran just completely shut down American GPS signals within in the country and replace it with China’s Baidu system. pic.twitter.com/Yj9GlLfzJx
— Defense Intelligence (@DI313_) June 30, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

