Advertisement

برج خلیفہ کا انوکھا ریستوران جہاں اے آئی شیف’’ایمن‘‘خدمات انجام دے گا

برج خلیفہ کا انوکھا ریستوران جہاں اے آئی شیف’’ایمن‘‘خدمات انجام دے گا

انوکھاشیف اور برج خلیفہ/ فوٹو

برج خلیفہ کا انوکھا ریستوران جہاں اے آئی شیف’’ایمن‘‘خدمات انجام دے گا۔ کیسا محسوس ہو جب آپ ایسے رستوران میں ہوں جہاں انسانی ہاتھوں کے بجائے مصنوعی ذہانت کی مدد سے کھاناتیارکیاجائے؟۔

جی ہاں ! دیگر شعبہ جات کی طرح  لزیز کھانوں کی تیاری میں شیف کی جگہ اے آئی شیف کی خدمات لی جائیں گی۔

ایسا ہی منصوبہ دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت کے رستوران کےلئے تیارکیاجارہاہے۔’’ووہو‘‘نامی یہ ریستوران رواں برس ستمبر میں برج خلیفہ میں کھولا جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کھانے انسان ہی تیار کریں گے،مگر اس سسٹم کی نگرانی ایک اے آئی شیف’’ایمن‘‘کے سپرد ہوگی۔
مزید پڑھیں : کیا مصنوعی ذہانت 2029 تک انسانوں سے مکمل کنٹرول چھین لے گی

Advertisement

’’ایمن‘‘ایک جدید اے آئی ماڈل ہے جسے فوڈ سائنس میں کئی دہائیوں کی تحقیق کے بعد تیار کیاگیاہے۔

اسے مالیکیولرکمپوزیشن ڈیٹا اور دنیا بھر کی ہزاروں ترکیبوں پر تربیت دی گئی ہے۔

اے  آئی شیف کےلئے  مشکل ترین مرحلہ کھانوں کو چکھنااورسونگنھنا ہوگا۔  تاہم اس کا بھی حل تلاش کیاگیاہے۔

اے آئی شیف کھانے کے اجزا،ساخت اور تیزابیت کا تجزیہ کر کے منفرد ذائقے اور امتزاج تخلیق کرسکے گا۔

شیف’’ایمن‘‘ کو خاص طور پرکچن کی منفرد ترکیبیں بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Next Article
Exit mobile version