Advertisement

پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت؛ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی مودی حکومت پر کڑی تنقید

پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت؛ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی مودی حکومت پر کڑی تنقید

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دینے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مرکز سے تنقیدی سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی اداکارہ کی پنجابی فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکتی تو پاکستان کی ہاکی ٹیم کو خوش آمدید کیوں کہا جا رہا ہے؟

بھگونت مان نے سوال کیا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک طرف مرکزی حکومت ایک پنجابی فلم کو صرف اس لیے بھارت میں ریلیز ہونے سے روک رہی ہے کہ اُس میں ایک پاکستانی اداکارہ (ہانیہ عامر) نے کام کیا ہے، اور دوسری طرف وہی حکومت پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت آنے اور ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کی اجازت دے رہی ہے۔ یہ کیسا دہرا معیار ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے ساتھ ثقافتی رابطے قومی مفاد کے خلاف ہیں، تو پھر پاکستانی ٹیم کو کھیلوں میں شرکت کی اجازت دینا کس منطق کے تحت درست ہے؟

یہ بھی پڑھیں: “میڈ اِن انڈیا” کا فریب بے نقاب، مودی سرکار کا خود کفالت کا خواب چینی ماہرین کا محتاج نکلا

Advertisement

بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت، زبان، اور فنکار بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک پل بن سکتے ہیں، مگربھارتی مرکزی  حکومت خود اس پل کو توڑ رہی ہے۔ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کو روک کر ہم کس دشمنی کا پیغام دے رہے ہیں؟ اور پھر اسی پاکستان کو اسٹیڈیم میں استقبال دینا کہاں کا انصاف ہے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف تضاد نہیں، بلکہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ ایک طرف پنجابی ثقافت کو سرحدوں میں قید کیا جا رہا ہے، اور دوسری طرف پاکستانی ٹیم کو دعوت دی جا رہی ہے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے خلاف بھارت میں منظم مہم جاری ہے۔ جس سے کھلاڑیوں کے سیکورٹی تحفظات بڑھ رہے ہیں، پاکستانی شائقین ہاکی اور سینئر ہاکی پلیرز تمام سیکورٹی یقین دہانی کے بعد ہی پاکستانی ٹیم کو بھارتی سر زمین پر بھیجنے کے حق میں ہیں، جبکہ پاکستان ہمیشہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنے کے حق میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version