سمندر میں تیرنے والی بھیڑیں، ماجرہ کیا ہے؟،یمنی کشتی بانوں کی چاندی

یمن کے قریب سمندر میں بھیڑیں تیر رہی ہیں / فوٹو ایکس گریب
سمندر میں تیرنے والی بھیڑیں، ماجرہ کیا ہے؟، یمنی کشتی بانوں کی چاندی ہوگئی۔ آئیے جانتے ہیں دراصل واقعہ کیاہے ۔
ایک چھوٹے بحری جہازمیں اسٹریلیا سے بھیڑوں کی ایک کھیپ کو سعودی عرب لے جایا جارہاتھا۔ یہ چھوٹا جہاز یمن کے قریب سمندر میں حادثے کا شکار ہوگیا۔
اس دوران بھیڑیں بھی سمندر میں گر گئیں اور تیرنے لگیں۔ یمنی کشتی بانوں کو حادثے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے۔
جائے حادثہ پر سمندرمیں تیرتی ہوئی بھیڑوں کو دیکھا گیا ۔ یمنی کشتی بانوں نے بھیڑوں کو پکڑ پکڑ کراپنی کشتیوں میں لادنا شروع کردیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ جس پر صارفین کے مختلف دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’’سطح سمندر پر تیرتی مچھلیاں تو بہت دیکھیں مگر تیرنے والی بھیڑوں کو پہلی بار دیکھا‘‘۔
یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے۔ تاہم کہاجارہاہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر آسٹریلیا سے بھیڑیں سعودی عرب لائی جارہی تھیں۔ راستے میں یمن کے قریب حادثہ پیش آگیا۔
⭕️ سمندر میں سعودی بھیڑیں یمنیوں کے ہاتھ لگ گئیں
سعودی کشتی جو آسٹریلیا سے سعودی عرب بھیڑیں لے جا رہی تھی، یمن کے قریب ڈوب گئی۔
نتیجہ؟ یمنیوں کو زندہ بھیڑوں کا انمول تحفہ مل گیا! pic.twitter.com/nW5ukfGoHsAdvertisement— IRAN(اردو) (@IR_Urdu) July 10, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News