Advertisement

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی جبر کی نئی لہر؛ واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات

بھارت میں مسلمانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں پر ریاستی جبر کی علامتی تصویر

نئی دہلی: بھارت میں بی جے پی حکومت کے تحت مسلمانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف ظلم و ستم کی ایک منظم اور انسانیت سوز مہم جاری ہے جس پر اب عالمی میڈیا بھی گہری نظر رکھ رہا ہے۔

معروف امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے 11 جولائی 2025 کو ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو ’’جاری انسانی المیہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

جبری ملک بدری اور تشدد کی نئی داستان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت ’’قومی سلامتی‘‘ کی آڑ میں مسلمانوں کو درانداز قرار دے کر ان کی شناختیں منسوخ کر رہی ہے، انہیں حراست میں لے کر بلا مقدمہ ملک بدر کر رہی ہے اور ان کے خلاف جسمانی تشدد جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ دہلی، آسام اور گجرات جیسے علاقوں میں درجنوں واقعات ایسے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں بھارتی شہریوں کے مستند کاغذات پھاڑ دیے گئے اور انہیں زبردستی سرحد پار یا سمندر میں دھکیل دیا گیا۔

Advertisement

روہنگیا پناہ گزینوں کا سمندر میں بے رحمانہ اخراج

رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں دہلی میں مقیم درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو، جن کے پاس اقوام متحدہ کے جاری کردہ شناختی کارڈ موجود تھے، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انڈمان جزائر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں ہی بھی بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں انہیں ایک بحری جہاز میں بٹھا کر میانمار کے قریب سمندر میں اتار دیا گیا۔ ان افراد کا کچھ پتا نہیں چل سکا اور ان کے اہل خانہ شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

اقوام متحدہ کی تشویش، مگر بھارت کا سرد رویہ

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے میانمار، ٹام اینڈریوز نے اس عمل کو ’’ناقابلِ برداشت‘‘ اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے مارچ 2025 میں بھارت کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا مگر بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا گیا۔

مسلمان شہریوں کو بے وطن بنانے کی منظم کوششیں

Advertisement

رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں، خصوصاً گجرات میں مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز کر کے شناختی دستاویزات کو تباہ کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔

عدالتی نظام کا سہارا لے کر مسلمانوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں ریاستی طور پر غیر مرئی اور بے شناخت بنا دیا جائے۔ ماہرین اس پالیسی کو ایک نظریاتی مہم قرار دے رہے ہیں جس کا مقصد بھارت کو ’’ہندو راشٹرا‘‘ کی طرف لے جانا ہے۔

کشمیریوں اور بنگلادیش پر بھی اثرات

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کشمیر کی صورت حال کا بھی ذکر کیا، جہاں اب تک 55 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

ادھر، بھارت کی پالیسیوں سے بنگلادیش بھی دباؤ میں آچکا ہے، جو پہلے ہی 10 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو پناہ دے رہا ہے۔

بھارت کی جانب سے روہنگیا کو خاموشی سے سرحد کی جانب دھکیلنے پر ڈھاکہ نے فوری مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے مگر نئی دہلی مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

عالمی خاموشی، انسانی حقوق کی موت

Advertisement

رپورٹ کے اختتام میں زور دیا گیا ہے کہ بھارت اب صرف سرحدوں کی نہیں، انسانیت کی بھی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والا ملک اب اقلیتوں کے لیے ایک خوفناک جگہ بن چکا ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی اس ظلم کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version