بھارت خطے میں ’’ نیو نارمل‘‘ قائم کرنا چاہتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں،بلاول

بلاول بھٹو عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو دے رہے ہیں / فوٹو ایکس گریب
بھارت خطے میں ’’ نیو نارمل‘‘ قائم کرنا چاہتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ بلاول بھٹو نے بھارت کو تنبیہ کردی۔
یہ بات چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہی۔ انہو ںے کہا کہ بھارت سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں ہوئے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ چیئر مین پی پی نے کہاکہ بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے رویے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہابھارت نے شواہداپنے لوگوں کو بتائے اورنہ ہی پاکستان اورعالمی برادری کے ساتھ شیئر کیے۔
بلاول نے کہاکہ بھارت کے بیانیے کو عالمی طور پر پذیرائی نہیں ملی اور نہ ہی امریکا نے اس بات کی توثیق کی۔
چیئرمین پیپیلزپارٹی کا کہناتھاکہ بھارت خطے میں ’’ نیو نارمل‘‘ قائم کرنا چاہتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں۔
ان کا کاکہناتھاکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم ایک ارب 70 کروڑ لوگوں کامستقبل نان اسٹیٹ ایکٹرکے ہاتھوں میں دیدیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کیاکہا اس حوالے سے ان کا انٹرویو ملاحظہ کیجئے !
پاکستان کے پاس بھارت کیخلاف شکایات کی ایک لمبی لسٹ ہے، بھارتی حکومت نے شرم الشیخ اعلامیے میں تسلیم کیا کہ وہ دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کرتی ہے اور اس بات کا اقرار اسوقت کے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کیا۔ بھارتی آفیسر کلبھوشن یادیو بلوچستان میں پکڑا گیا، گر وہ بلوچستان میں… pic.twitter.com/2l8v6EGbl2
— The Thursday Times (@thursday_times) July 4, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News