Advertisement

سندھ طاس معاہدہ خطرے میں؛ بھارت کی معطلی نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

سندھ طاس معاہدہ خطرے میں؛ بھارت کی معطلی نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

سندھ طاس معاہدے یکطرفہ معطلی کے بعد  عالمی نگاہیں برصغیر پر مرکوز ہوگئیں ہیں، اور سندھ طاس معاہدہ تنازعہ نے عالمی آبی معاہدوں پر سوال اٹھا دیے۔ سندھ طاس معاہدہ تنازعہ بالائی ممالک کے لیے انتباہ بن گیا۔ چین کی بھی اس معاہدے پر گہری نظر ہے۔

برطانوی لارڈز کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کروڑوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ برطانوی لارڈز نے سندھ طاس معاہدے کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت کی غیرقانونی حرکت جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

دیگر ممالک نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یرغمال بنا لیا ہے معاہدہ شکن ملک کے خلاف سخت اقدامات ہونے چاہئیں۔

بین الاقوامی وعدوں کی بھارت کو کوئی پرواہ نہیں، سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا دنیا بھارت پر اعتماد کر سکتی ہے؟

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ثالثی عدالت نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دے دیا

سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچانے والے بھارت کی حرکت سے علاقائی امن خطرے میں پڑ گیا ہے، بھارت کی معاہدہ شکنی کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں آبی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

بھارت کی لاپروائی اقوامِ متحدہ کے حمایت یافتہ معاہدے کی بے توقیری ہے۔ بھارت کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی اصولوں سے کھلا انحراف ہے۔

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کا معاملہ او آئی سی میں اٹھا دیا،عالمی برادری نے بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر احتساب کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی برادری نے بھارت کا اقدام ”غیرقانونی، غیر اخلاقی، اور خطرناک نظیر“ قرار دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version