Advertisement

اسرائیل کا دمشق میں شامی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، سویڈا میں بھی کارروائی

شام کے جنوبی شہر السویداء میں کئی روزہ خونریز جھڑپوں اور ہلاکتوں کے بعد ایک اعلیٰ سطحی جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت شامی فوج نے شہر سے انخلاء کا آغاز کر دیا ہے۔

دمشق: اسرائیلی فوج نے دمشق میں شامی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا جب کہ ساتھ ہی سویڈا میں بھی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شامی دارالحکومت دمشق میں واقع شامی فوج کے ہیڈکوارٹر کے داخلی دروازے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے فوراً بعد دمشق میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

اسرائیلی فوج نے علیحدہ بیان میں بتایا کہ وہ جنوبی شام کے دروز اکثریتی شہر سویڈا پر بھی حملہ کر رہی ہے اور مختلف ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہے۔

قبل ازیں شامی سرکاری خبر رساں ادارے نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں سویڈا شہر میں شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسرائیلی کی شام کو مزید حملوں کی دھمکی

Advertisement

اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے دھمکی دی ہے کہ اگر شامی حکومت سویڈا شہر سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتی تو اسرائیل اپنے حملے جاری رکھے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا ’’اگر پیغام نہ سمجھا گیا تو ہم اپنی کارروائیوں میں شدت لائیں گے‘‘۔

دوسری جانب شامی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ممنوعہ گروہوں نے شامی افواج پر حملے کرکے سیزفائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سویڈا اور آس پاس کے دیہات پر شدید گولہ باری کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل ’’دروز برادری کے تحفظ‘‘ کے نام پر شام پر حملے کر رہا ہے تاکہ جنوبی شام میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

منگل کے روز بھی اسرائیل نے شامی فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے اور کہا تھا کہ یہ حملے سرحدی علاقوں کو غیر عسکری بنانے اور دروز برادری کو تحفظ دینے کے لیے کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version